218

نکہ کہوٹ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں تحصیل سوشل ویلفیئر کو نسل کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ فری

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ کے نواحی گاؤں نکہ کہوٹ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں تحصیل سوشل ویلفیئر کو نسل کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ اور شعور فاؤندیشن و آفتاب ہیپاٹائٹس

فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس واک کا بھی انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ کا افتتاح اسنٰی حسین اعوان ملک نے کیا اور جب کہ ہیپاٹائٹس واک کی قیادت شعور فاؤنڈیشن کی صدر فریدہ ملک نے کی میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ فری کیے گئے ہیپاٹائٹس واک میں انجمن بہبود مریضا ں کے شیخ عزیز احمد ،شیخ مجید ،صابر اگرال ،سہیل نور پراچہ ،فیاض گھا ڑا سوشل ویلفیئر سو سائٹی ملتان خورد ،ندیم اختر جناح ویلفیئر سو سائٹی ،شاہین عامر شعورفاؤنڈیشن ،عبدالرحمن شاہ تعمیر ملت سوسائٹی پیڑ ہ فتحال ، سید ارشاہ حسین شاہ کاظمی چیئرمین تلہ گنگ پریس کلب تلہ گنگ نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں