336

تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں موسم سرما کی پہلی بارش،کسانوں کےچہرے کھل اٹھے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)تحصیل تلہ گنگ ولاوہ میں طویل خشک سالی کے بعد موسم سر ما کی پہلی بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے۔زمینداروں اور عوام کا رب کے حضور سجدہ شکر،

تفصیلات کے مطابق تحصیل تلہ گنگ اورلاوہ سمیت علاقہ بھر میں عرصہ دراز سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے اس سال بھی ربیع کی فصلوں کی پیدوار میں شدید کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ،اس طویل خشک سالی کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں سے بارانی علاقوں میں کاشت کی جانے والی فصلوں کی پیدوار شدید متاثر ہورہی ہیں۔ جس کی وجہ سے پورے علاقے میں ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں بحران کی کیفیت ہے۔لیکن موسم سرما کی پہلی ہونے والی بارش نے جہاں طویل خشک سالی کو ختم کر دیا،اور سردی میں اضافہ ہوا، وہیں اس سال ربیع کی فصلوں کی پیدوار میں اضافے کے امکانات بھی روشن کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں