235

چینجی ویلفیئر سوسائٹی کااحسن اقدام،غریب مزدور کو روزگار فراہم کر دیا

چینجی (امیر احسان اللہ) چینجی ویلفیئر سوسائٹی کااحسن اقدام،غریب مزدور کا روزگار فراہم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل چینجی گاؤں کے رہائشی الفت حسین کی ہائی ایس وین شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ الفت حسین ایک انتہائی غریب آدمی ہے جس کی تمام زندگی کی

جمع پونجی یہی ایک گاڑی تھی اور وہ اس کی مدد سے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا تھا۔ چینجی کے مخیر حضرات کی طرف سے قائم کردہ چینجی ویلفیئر سوسائٹی نے الفت حسین کے نقصان کا ازالہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ الفت حسین ایک بار پھر اپنے بچوں کا باعزت طور پر پیٹ پال سکے۔ اہلیان چینجی کی جانب سے اس کار خیر میں بھر پور حصہ لیا گیا اور کم و بیش سوا تین لاکھ روپے کا تعاون پیش کیا گیا۔الفت حسین اب نئی گاڑی خرید لائے ہیں اور تمام حضرات کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔تنظیم کے روح رواں ماسٹر کبیر اور جرنلسٹ امیر احسان اللہ کی کاوشوں کو عوامی سطح پر سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں