258

ٹوٹے جھولے ویران بنچ،کانٹے دار درختوں کی بھرمار کئی کئی فٹ اونچی اگی گھاس،انتظامیہ کے بلندوبانک دعوے ،دعوے ہی رہ گئے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)ٹوٹے جھولے ویران بنچ،کانٹے دار درختوں کی بھرمار کئی کئی فٹ اونچی اگی گھاس اور انتظامیہ کا سوتیلی ماں والا سلوک ،حافظ عمار یاسر پارک تلہ گنگ جنگل میں تبدیل ، انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے میں گم، عوام کے پیسے سے تعمیر ہونے والے اس پارک پر توجہ نہ دے کر انتظامیہ عوام کے

پیسے کا زیاں کر رہی ہے معتبر عوامی حلقے، تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی وزیر اعظم و سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے دور اقتدار میں پیر ناڑا کے پر فضا مقام پرتعمیر ہونے والا حافظ عمار یاسر پارک تلہ گنگ انتظامیہ کے سوتیلی ماں والے سلوک کی وجہ سے گزشتہ کافی عرصہ سے جنگل میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں پر لگے لاکھوں روپے کی لاگت سے لگے جھولے اور بیٹھنے کے لیے لگائے گئے بنچ اب ٹوٹے ہوئے ہیں اور پارک میں کانٹے دار درختوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے عوام کے پیسوں سے تعمیر ہونے والا یہ پارک اب جنگل میں تبدیل ہو چکا ہے جبکہ تلہ گنگ کی انتظامیہ اس سب سے بے خبر خواب خرگوش کے مزے میں گم ہے اور تلہ گنگ کے شہریوں کو قریبی میسر واحد پرفضا مقام پر توجہ دینے سے گزشتہ عرصے سے قاصر ہے اس حوالے سے تلہ گنگ کے معتبر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا سوتیلی ماں والا سلوک تو تلہ گنگ کی عوام کے ساتھ کافی عرصے سے جاری ہے اور اب عوام کے پیسے سے تعمیر ہونے والے اس پارک پر توجہ نہ دے کر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بلندو بانک دعوے ہر روز کرنے والی اور خود کو عوام کو عوام کا حقیقی خادم ثابت کرنے کی دعوے دار ہماری اانتظامیہ عوام کے پیسوں کا ہی زیاں کر رہی ہے جبکہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے نمائندوں ایم این اے اور ایم پی اے سمیت دیگر نے بھی اس جانب توجہ دینا گناہ کبیرہ سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے اب تلہ گنگ کی عوام اس پارک سے بھی محروم ہو چکی ہے جو کہ انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حافظ عمار یاسر پارک تلہ گنگ سمیت دیگر اس جگہوں پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز کر کہ عوام کو اس طرح کے پرفضا تفریحی مقام فراہم کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں