213

ایس ایچ اووز اپنے اپنے تھانوں میں مقدمات کی دیانتدارانہ تفتیش کو یقینی بنائیں, قانون کے تحت ملنے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی صرف اور صرف خوف خدا کو سامنے رکھ کر سر انجام دی جائیں ۔ڈی پی او چکوال کی کھلی کچہری

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ چاروں تھانوں کے ایس ایچ اووز اپنے اپنے تھانوں میں مقدمات کی دیانتدارانہ تفتیش کو یقینی بنائیں ۔

قانون کے تحت ملنے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی صرف اور صرف خوف خدا کو سامنے رکھ کر سر انجام دی جائیں تو معاشرہ میں بہتری لا جا سکتی ہے ۔وہ بدھ کے روز ریسٹ ہاؤس تلہ گنگ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے ۔کھلی کچہری میں ٹمن کے رہائشی کی شکایت پربکری چوری کا پر چہ نہ دینے پر ایس ایچ او ٹمن اور محرر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ تلہ گنگ مین بازار کے دکاندار کی شکایت پرخنجر کے ساتھ زرگر دکان میں گھسنے والے ملزمان کیخلاف فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ڈی پی او کا کھلی کچہری میں شرکاء کی جانب سے توجہ دلانے پرشہر میں غیر قانونی اڈوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی معاونت سے کارروائی کا اعلان بھی کیا ۔شہری کی جانب سے2008ء میں اُس کے دو نوجوان بھیتجوں کے قتل کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر ڈی پی او نے جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ۔سہولت سنٹر کے قیام کے وعدہ یاد دلانے ڈی پی او نے بتایا کہ رواں ماہ اس سہولت سنٹر کیلئے فنڈز جاری ہو جائیں گے ۔نیو لاری اڈہ کے قریب واقع جھگیوں میں پیشہ وار بھکاریوں کی موجودگی پر ڈی پی او نے اے ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کہا ۔جبکہ ایک تاجرکی بائی پاس روڈ پر پولیس کے نام پر ڈکیتی واردات میں لوٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ چئیرمین تلہ گنگ پریس کلب (الیکٹرانک میڈیا) سید ارشاد حسین شاہ کاظمی کی نشاندہی پر کنٹرول روم اور کیمرے لگانے کا ٹاسک راجہ ذوہیب ایس ایچ او تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا- کھلی کچہری میں خصوصی دعوت پر شرکت کرنے والے ہر بار کی طرح مولوی اکرام نے پولیس کی تعریف کے انبار لگا دیئے ۔جس پر سامعین مسکراتے رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں