248

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی وجہ سے نظام تعلیم کا معیار گر رہاہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہو رہے ہیں۔ ملک ساجد محمود اختر

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب )پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی وجہ سے نظام تعلیم کا معیار گر رہاہے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ ملک ساجد محمود اختر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نکہ کہو ٹ میں شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن اور

نکہ کہوٹ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دیئے گئے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہا چند بڑے گروپ آف کالجز کو چھوڑ کر کسی سکول اور کالج میں گراؤنڈ کی سہولت موجود نہیں ہے اور نہ ہی ان میں معیاری اساتذہ ہیں بلکہ کئی سکول وکالجزتیسری اور چو تھی منزل پرقائم کیے گئے ہیں گورنمنٹ کے سکول اور کالجز کئی کنال رقبوں پر محیط ہیں ان میں خوبصورت پھول اور پودے لگے ہوئے ہیں جو کہ ماحول کوسر سبز و شاداب کر رہے ہیں سایہ دار درخت موجود ہیں پھولو ں کی بھینی بھینی خوشبو تعلیم کی طرف راغب کرتی ہے اساتذہ ماسٹر ڈگری ہولڈر اور پروفیسر پی ایچ ڈی/ایم فل موجود ہیں جبکہ پرائیویٹ اداروں میں گراؤنڈ کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا اور بچے غیر نصابی سرگرمیوں سے محروم رہتے ہیں جتنے بھی ملکی فوجی قیادت ۔پارلیمنٹر ین،ججز ،صحافی ،وکلاء ،ساتذہ ،انجینئر ،ڈاکٹرز سب کے سب ٹاٹ گورنمنٹ سکولوں سے پڑھ کر گئے ہیں جن سکول اور کالجز میں گراؤنڈ موجو د نہیں ہے اور تعلیم یافتہ اساتذہ بھی نہیں ہے حکومت کو چایئے کہ انکو بند کر دیں۔گورنمنٹ کے اسکولزمعیاری ہونے کے باوجود اساتذہ آج لوگو ں کی منتیں کر رہیں ہے کہ ہمارے سکول میں داخلہ لیں آپ کو فری کتابیں ملیں گیں اور ٹرینڈ،پڑھے لکھے اساتذہ کی سرپرستی حاصل ہوگی کیا یہ تعلیم کے ساتھ مذاق نہیں ہے کہ ایک روحانی باپ لوگوں کی منتیں کریں اس موقع پر چیئرمین پریس کلب الیکٹرانک میڈیا سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ،ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نکہ کہوٹ حافظ محمد ارسلان،چیئرمین یوسی نکہ کہوٹ عبدالمنان ملک ،سابق نائب ناظمین ملک ریاض قدیر ،ملک محمد اقبال حسرت ، کونسلر ملک مسعود احمد گوندل ،صدر نکہ کہوٹ ویلفیئر ٹرسٹ صوبیدار (ر) منور حسین ،جنرل سیکرٹری نکہ کہوٹ ویلفیئر ٹرسٹ ملک محمود احمد ،سینئر ممبر شعور ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک سعید احمد ،ملک امیر خان ،حمید ملک ،صوبیدار (ر) محمد لطیف ،محمد اسلم ،سینئر ٹیچر ملک عرفان صدیق ،ملک نوید احمد گوندل ،عبدالکریم ، پی ٹی سہیل احمد ملک آصف محمود نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کیئے اور تقریب کو رونق بخشی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں