267

نوازئیدہ تحصیل لاوہ مسائلستان بن گئی،،اہلیان لاوہ ذلیل و خوار،اراکین میونسپل کمیٹی کی کارکردگی بھی صفر

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) نوازئیدہ تحصیل لاوہ مسائلستان بن گئی، اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ خالی، ڈومیسائل سمیت تمام معاملات ٹھپ،اہلیان لاوہ ذلیل و خوار،اراکین میونسپل کمیٹی کی کارکردگی بھی صفر۔ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں کا بجٹ تاحال منظور نہ ہو سکا۔

ڈٰ سی چکوال،وزریر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل لاوہ جوکہ نوزائیدہ تحصیل ہے اور ابھی تک کمپلیکس زیر تعمیر ہے مگر یہاں انتظامی معاملات کے حوالے سے شدید پیچیدگیاں پائی جا تی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کی سیٹ 16 فروری سے خالی ہے اہلیان لاوہ کو ڈومیسائل سمیت کیسز اوردیگر معاملات کیلئے تلہ گنگ کے دھکے کھانا پڑ رہے ہیں جبکہ مختلف محکموں نے اہلیان لاوہ کو فٹبال بنا لیاتحصیل لاوہ کے تمام بنیادی معاملات تعطل کا شکار ہیں۔اہلیان لاوہ گرمیوں سے قبل ہی اے سی اے سی پکارنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی اراکین بھی خاموش تماشائی ہیں۔کروڑوں روپے کا ترقیاتی بجٹ تاحال منظور نہ ہو سکا اور ممبران اسمبلی کی جانب سے دیا گیا فنڈ بھی اراکین میونسپل کمیٹی من پسند افراد کو نوازنے لگے ہیں۔ہلکی پھلکی بارش نے پختہ گلیوں نالیوں کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جبکہ ممبران میونسپل کمیٹی کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے ہی فرصت نہیں ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی چکوال اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی جلد کی جائے اور لاوہ تحصیل کے تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں