219

نا اہلوں کا ٹولہ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے،حافظ عمار یاسر

تلہ گنگ (نمائندہ بے بقاب )مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء حا فظ عمار یاسر نے اپنے ایک بیان میں کہ نا اہلوں کا ٹولہ اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے،پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمر توڑ اضافہ، مہنگائی

اور غربت کے تیز شعلوں پر اور تیل پھیکنے کے مترادف ہے, حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر پٹرول بم گرادیا. حکومت نے پٹرول کی قیمت میں تین روپے 56 پیسے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 88 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے, انہوں نے حالیہ پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتو ں میں اضا فے پر اپنی گہر ی تشو یش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قیمتو ں کے حالیہ اضا فہ سے پیداوری لا گت میں اضا فہ ہو گا اور پاکستانی مصنوعات عا لمی منڈ ی میں مہنگی ہو نے کی وجہ سے ملکی بر آمدات پر منفی اثرپڑے گا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ شریف خاندان 35سال سے اقتدار کے مزے لوٹ رہا اور عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سرا سر عوام سے زیادتی ہے یہ اقدام قابل مذمت ہے ہم اس اقدام کو تسلیم نہیں کرتے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر عوام کے حقوق چور لٹیروں سے چھین کر لوگوں کو منتقل کریں گے اور عوام اب ن لیگ کی سیاست سے مایوس ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں سیوریج کا نظام غنڈہ گردی ہے ان تمام مسائل نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے انہوں کہا کہ انشا ء اللہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہو نگے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے ملک کی آبادی بڑی تعداد خط غر بت سے نیچے زندگی گذار رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتو ں میں حالیہ اضا فہ سے روز مرہ اشیاء اور غذائی اجناس کی قیمتو ں میں بھی اضا فہ ہو گا اور عوام الناس پر شدید بو جھ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اس اضافے سے ملک میں مہنگائی کاطوفان برپا ہوگا۔غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، انہیں کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی افسوس ناک اورقابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات عملاً عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تاکہ غریب عوام کی مہنگائی کے عذاب سے جان چھوٹ سکے،آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی طرف سے اس ظالمنا اقدام واپس نہ لیا گیا تو ہماری پارٹی ملک گیر احتجاج کا اعلان کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں