219

تھوہا محرم خان کی ڈھوکوں کو فراہمی بجلی فراہمی پریم این اے سردار ممتاز ٹمن کا تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہیں،ملک غلام شاہ

تھوہا محرم خان (محمدالیاس حسین شاہ) ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کی طرف سے تھوہا محرم خان کی ڈھوکوں کو فراہمی بجلی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ،چیرمین یونین کونسل تھوہا محرم خان 57ملک غلام شاہ ،وائس چیرمین ملک غلام علی بالی ،سابقہ ناظم ملک محمد اسلم ،اہل علاقہ۔تفصیلات کے مطابق تھوہا محرم خان کی

دونوں یونین کونسلوں کی مختلف ڈھوکوں کے لئے بجلی کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز منظور کروانے پر چیرمین یونین کونسل 57ملک غلام شاہ ،وائس چیرمین ملک غلام علی بالی اورملک محمد اسلم نے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کا ہمارے اوپر بہت بڑا احسان ہے جنہوں نے تھوہا محرم خان کی بڑی آبادی کے لئے بجلی کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈزمنظور کروائے جن کا کام ابھی جاری ہے اور کچھ ڈھوکوں کو بجلی فراہم کروائی ہم انشااللہ سردارممتاز ٹمن کا احسان کبھی بھی نہیں بھولیں گے چیرمین یونین کونسل تھوہا محرم خان 57ملک غلام شاہ نے جن ڈھوکوں کی بجلی آن ہو ئی ہے تفصیل سے آگاہ کیا ڈھوک ڈڈو،ڈھوک آہل ،ڈھوک منظورالہی ، ڈھوک کاچھل ،ڈھوک پڑ نئی آبادی تھوہا محرم خان ،ڈھوک منگیس ،چیرمین یونین کونسل تھوہا محرم خان 57ملک غلام شاہ اور ملک محمد اسلم ڈھوک ڈڈو ،ڈھوک آہل ،ڈھوک منظور الہی اور ڈھوک کاچھل ۔چیرمین ملک غلام شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ہمیشہ تھوہا محرم خان کی عوام کے لیے کام کیا ہے اور انشاللہ میں آئندہ بھی جب تک میرے اندر دم ہے میں انشااللہ عوام کی خدمت کرتا رہوں گا جب بھی تھوہا محرم خان کی عوام کے حقوق اور مسائل کی بات آئی تو میں ہمیشہ تھوہا محرم خان کی عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گامیں نے ہمیشہ خدا وند کریم کو حاضر و ناضر جان کر تھوہا محرم خان کی عوام کے لیے کام کیا ہے اور کرتا رہوں گااور میں ہمیشہ تھوہا محرم خان کی عوام کے ہر غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں