286

میانوالی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں نے ڈی پی او کے حکامات ہو ا میں اڑانا شروع کر دئیے،ڈی پی اوچکوال اوراے ایس پی تلہ گنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ میانوالی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں نے ڈی پی او کے حکامات ہو ا میں اڑانا شروع کر دئیے،ڈی پی او چکوال کا اس مسئلے پر ٹرانسپوٹروں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق میانوالی روڈ پر آئے روز تیز رفتاری اور

غلط اوورٹیکنگ کے باعث حادثات میں اٖضافے اور کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے دندہ شاہ بلاول تابلکسر اوردندہ شاہ بلاول تا ڈھوک پٹھان تک مسافر کوچز کے لئے ٹائم مقرر کر دیا ،لیکن میانوالی روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ نے ڈی پی او کے حکامات کو ہوا میں اڑا دیا ، جس کے باعث حادثات کی شرع میں بھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ، عوام کا ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،عوامی و سماجی حلقوں نیمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ کا پبلک ٹرنسپورٹ کی سپیڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹائم شیڈول کا انتخاب اچھا اقدام ہے ،لیکن ڈرائیوروں نے اس پہ عمل کرنا گنوارہ نہیں کر رہے،مسافر کوچز کے ڈائیور ہوٹلوں پر اپنا فالتو ٹائم پاس کر دیتے ہیں ،جس کے بعد پھر تیز رفتاری سے اپنی منزل کی جانب سفر شروع کر دیتے ہیں ، جس سے حادثات میں اضافہ ہورہاہے ،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ سے نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے ،تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے ۔واضع رہے کہ ٹمن کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او چکوال کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرنسپوٹ کی تیز رفتاری سے بچنے کے لئے جو اقدامات کئے تھے ان کو ڈرئیوروں حضرات کی طرف سے ہوا میں اڑایا جا رہا ہے ،وہ میرے علم میں آ چکے ہیں ،میں اپنی ٹیم سے ساتھ مل کر بنائے گئے شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے خلاف سخت ترین اقدمات کروں گا اور عوام کے جان مال کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات اٹھاؤں گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں