209

تلہ گنگ فاطمہ جناح روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ،علاقہ مکین شدید اذیت کا شکار، ،منتخب نما ئندوں سے توجہ کا مطالبہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ فاطمہ جناح روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ،علاقہ مکین شدید اذیت کا شکار ،منتخب نما ئندے توجہ دیں ۔تفصیلا ت کے مطابق تلہ گنگ پریس کلب کے سامنے

سے جانے والی فاطمہ جناح روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور علاقہ مکین اور مسافر کھنڈر روڈ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ عرصہ دراز سے سنتے آ رہے ہیں کہ فاطمہ جناح روڈ کی تعمیر ہو جا ئے گی لیکن سالوں سال گزر گئے تاحال فاطمہ جناح روڈ تعمیر نہ ہو سکی ،ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہمارا دن رات کا سکون برباد ہو چکا ہے اورمٹی گردوغبار اور دھوئیں سے اہلیان علاقہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں خاص کر چھوٹے اور معصوم بچے ان حالات میں شدید مشکلات اور بیماریو ں کا شکار ہیں کئی بار اعلی حکام اور منتخب نمائندوں کو آ گاہ کیا لیکن کسی نے بھی کان نہیں دھرے ۔علاقہ مکینوں نے اپیل کی ہے کہ فاطمہ جناح روڈ کی جلد از جلد تعمیر کی جا ئے اور ہیوی ٹریفک کی آ مد ورفت کو مکمل طور پر بند کیا جا ئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں