274

تھانہ صدر تلہ گنگ علاقہ ڈھوک منگیال میں راستے کے تنازعہ پر 55سال شخص کو قتل کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تھانہ صدر تلہ گنگ علاقہ ڈھوک منگیال میں راستے کے تنازعہ پر 55سال شخص کو قتل کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مدعی محمد صادق ولد اُجاگر خان نے پولیس تھانہ صدر کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا میں ہمراہ محمد اقبال ،محمد بشیر پسران غلام حیدر ،مختیار ولد نور محمد گاؤں میں ایک جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ۔کہ ملزمان افتخارعرف ڈاکٹر،تصور حسین،سجاد پسران مہدی خان ،جبران ولد منور خان مسلح آتشی اسلحہ بارہ بور بندقیں اور رایفل سیون ایم نے ہمیں للکارا اورافتخار کے فائر سے محمد اقبال جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302/34ت پ مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں