258

میاں محمد نواز شریف کا یہ نعرہ ووٹ کو عزت دو کوبے شک بڑی پذیرائی حاصل ہے۔صوبیدار اکرم منارہ

چکوال(نمائندہ بے نقاب) پاکستان مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن اور سابق چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی صوبیدار اکرم منارہ نے بدھ کے روز بتایا کہ کر رہا میاں محمد نواز شریف کا یہ نعرہ ووٹ کو عزت دو بے شک بڑی پذیرائی حاصل ہے مگر میری قائد محترم سے گزارش ہے کہ اس میں تھوڑا سا مزید اضافہ کر دیں کہ ووٹ اور ووٹر کو عزت دو

۔ اپنے بیان میں صوبیدار اکرم نے کہا کہ میاں نواز شریف جس پر ہاتھ رکھتے ہیں لوگ میاں نواز شریف کی محبت میں اس کو ووٹ دیتے ہیں مگر ووٹ لیتے ہی مذکورہ منتخب فاضل رکن اسمبلی اپنے حلقے سے غائب ہو جاتے ہیں اور ووٹر پانچ سال تک ذلیل و رسوا ہوتے ہیں۔ صوبیدار اکرم منارہ نے کہا کہ بے شک میاں نواز شریف اس وقت ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں لہٰذا ان کیساتھ جو لوگ ہیں ان میں زیادہ تر فصلی بٹیرے ہیں اور اس میں30فیصد سابقہ دور کے جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ہیں۔ صوبیدار اکرم منارہ نے کہا کہ آنے والا وقت مزید مشکل ہے لہٰذا میاں نواز شریف کو اچھے وقت میں اپنے وفاداروں کو کسی صورت نہیں بھولنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں