337

مردم شماری 2017 کے مطابق ضلع چکوال کے آبادی کے لہذا سے تین بڑے دیہاتوں کا تعلق تحصیل تلہ گنگ سے ہے، تھوہا محرم خان ضلع چکوال میں آبادی کے لہذا بڑا دیہات

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) مردم شماری 2017 کے مطابق ضلع چکوال کے آبادی کے لہذا سے تین بڑے دیہاتوں کا تعلق تحصیل تلہ گنگ سے ہے۔ تھوہا محرم خان ضلع چکوال میں آبادی کے لہذا بڑا دیہات ہے جس کی آبادی 29 ہزار564 ہے جبکہ گھروں کی تعداد4801ہے

جس میں چھوٹی آبادیاں بھی شامل ہیں دوسرے نمبرپر ملکوال ہے جس کی آبادی 19019جبکہ گھروں کی تعداد3082 ہے۔ تیرا بڑا دیہی آبادی کے لہذا علاقہ ٹمن ہے جس کی آبادی 18956 جبکہ گھروں کی تعداد 3218 ہے بھون کی دیہی آبادی چوتھے نمبر پر ہے جس کی آبادی 18822جبکہ گھروں کی تعداد 3539ہے۔ ڈھڈیال دیہی آبادی 17090 اور گھروں کی تعداد2971 ہے۔ پچنند کی دیہی آبادی15121جبکہ گھروں کی تعداد2570 ہے ملتان خورد کی دیہی آبادی 14686ہے جبکہ گھروں کی تعداد 2722ہے۔ اوڈھروال چوکوڑہ کی آبادی 14566جبکہ گھروں کی تعداد2620 ہے ، ڈھرنال کی آبادی 14015جبکہ گھروں کی تعداد2601 ہے۔ ۔ تحصیل تلہ گنگ کی کی آبادی 4 لاکھ1607 ہے جبکہ گھروں کی تعداد 71750 ہے۔ 3لاکھ37ہزار 752 افراد دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ 60ہزار 691گھر ہیں جبکہ تلہ گنگ شہر کی آبادی63ہزار 855ہے اور شہر کے گھروں کی تعداد11059ہے۔ جبکہ تحصیل لاوہ کی آبادی 1لاکھ25ہزار893ہے جبکہ گھروں کی تعداد22596ہے جن میں سے 1 لاکھ 10ہزار266افراد دیہی علاقوں میں جبکہ 19 ہزار 94گھر دیہی علاقے ہیں ۔ جبکہ لاوہ کی دیہی آبادی15627ہے اور گھروں کی تعداد 2902ہے۔تلہ گنگ کی آبادی میں اگر پٹوار حلقہ غربی اور شرقی شامل کیا جائے تو اس کی آبادی چکوال شہر کے برابر ہو جاتی ہے -تلہ گنگ شہر کی آبادی میں مورت، نکہ کہوٹ، ڈھوک منگیال، ڈھوک جھمال،ملکوال ، اکوال ،دودیال ،ٹہی اور ملحقہ آبادی شہر کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس سے شہر کی آبادی کم لگ رہی ہے دوسرا بہت سے دیہاتوں سے ہجرت کرکے شہر آنے والوں نے بھی اپنا اندراج اپنے آبائی گاؤں میں کرایا ہے-جس طرح لاوہ شہر کی آبادی صرف بائیس ہزار دکھائی گئی ہے لیکن حقیقت میں لاوہ شہر کی آبادی 37,000ہے لیکن شہر میں ہی لاوہ رورل یوسی بنا دی گئی جس سے شہر کی آبادی کم ہو گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں