231

پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی کاروائی،ہائی ایس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی کاروائی،ہائی ایس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس

ڈھوک پٹھان نے دوران گشت ہائی ایس میں مسافر سیٹوں کے نیچے دو غیر معیاری سی این جی سیلنڈر نصب کرنے اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے ہائی ایس LHO/1580کے ڈرائیور نوید خان ساکن حصار تحصیل حسن ابدال کے خلاف زیر دفعہ 285/286مقدمہ درج کر کے تھا نہ صدر کے حوالے کر دیا ۔اس ضمن میں ASIمحبوب کا کہنا تھا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے ،گاڑیوں میں غیر قانونی سلینڈوں اور مسافر سیٹوں کے نیچے سلینڈرنصب والے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ،عوامی وسماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں