249

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر بالکسر تا دندہ شاہ بلاول پرچی سسٹم ختم

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر بالکسر تا دندہ شاہ بلاول پرچی سسٹم ختم،ٹرانسپورٹرز طبقوں میں خوشی کی لہر وڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ڈی پی او چکوال صاحب کے وضع کردہ پرچی سسٹم کو ختم کردیا ہے۔اب بالکسر تا دندہ شاہ بلاول اور دندہ شاہ بلاول تا بالکسر ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک پولیس چیک پوسٹ سے پرچی نہیں لینا پڑے گی تا ہم 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کسی کو تجاوز کی اجازت نہ ہوگی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں