239

ہمارا راستہ اسلحے کے زور پر بند کیا گیا ہے،ہمارے بچے تک سکول جانے سے قاصر اور ہم گھروں میں محصور ،اے ایس پی اکرم اللہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،اہلیان محلہ رضوان آباد

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) ہمارا رستہ اسلحے کے زور پر بند کر دیا گیا ، ہمارے بچے تک سکول جانے سے قاصر اور ہم گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ، نکاسی آب کے لیے بنائی گئیں نالیاں توڑ دی گئیں ، مسجد جانے کا بھی واحد رستہ یہی ہے ، انتظامیہ فل الفور محلے کا

رستہ کھلوائے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، اہلیان محلہ رضوان آباد ملکوال ، تفصیلات کے مطابق ملکوال کے محلہ رضوان آباد کے رہائشیوں نے میڈیا کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ کچھ لوگوں نے اپنے مفاد اور پیسے کی لالچ میں ہمارے محلے کا مین رستہ اسلحے کے زور پر بند کر دیا ہے اور 60سے 70لوگوں کے ہمراہ محلے کے مین راستے پر تعمیر کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچے تک سکول جانے سے قاصر اور ہم لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ نکاسی آب کے لیے بنائی گئیں نالیاں توڑاور مین گلی سے گزرنے وای گیس لائن بھی بند کر دی گئی ہے اور تو اور محلے کی مسجد کی میں آنے جانے کا واحد رستہ یہی ہے جو کہ ان لوگوں نے بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے تمام اہلیان محلہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم اے ایس پی تلہ گنگ ڈی پی او چکوال سمیت تمام انتظامیہ سے مطابق کرتے ہیں کہ ہمارے گھروں کا رستہ فل الفور کھلوایا جائے بصورت دیگر ہم لوگ مین سرگودھا روڈ بند کر کے احتجاج مکرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں