201

ڈھوک پٹھان پٹرولنگ پولیس کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن،پختہ اور عارضی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی،قاسم علی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن،تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کے انچارج قاسم علی نے SSPپٹرولنگ پولیس راولپنڈی افضال احمد کوثر اورDSP پٹرولنگ پولیس چکوال سید اقبال کے حکم پر راولپنڈی، اٹک روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،جس میں روڈ کے ساتھ دوکانوں کے سامنے خود ساختہ شیڈ

اور فٹ ہاتھوں پر کی گئی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔اس حوالے سے SIقاسم علی کا کہنا تھا کہ تجاوزات غیر قانونی عمل ہے۔اور غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انچارج پٹرولنگ پولیس نے عوام پر واضع کیا کہ خود ساختہ شیڈ اور فٹ ہاتھوں پر تجاوزات کو فوری طور پر رضا کارانہ طورہٹا لیں اس ہونے ہونے والے آپریشن میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،پختہ اور عارضی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور عوام الناس کو سہولیات مہیا کرنے اور شاہرات محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں