198

ووٹر لسٹوں کیلئے تحصیل لاوہ، تلہ گنگ میں ڈسپلے سنٹر قائم، تمام پبلک مقامات پر ووٹر لسٹوں کو آویزاں

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) ووٹر لسٹوں کیلئے تحصیل لاوہ، تلہ گنگ میں ڈسپلے سنٹر قائم کر دئیے گئے ، تمام پبلک مقامات پر ووٹر لسٹوں کو آویزاں کر دیا گیا ہے۔

تلہ گنگ شہر کے تینوں ڈسپلے سنٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تلہ گنگ میں قائم کئے گئے ہیں ،جن کے انچارج چودھری افتخار حسین کو مقرر کیا گیا ہے۔ ملکوال بوائز ہائی سکول ،جسیال بوائز ہائی سکول ، ٹہی بوائز ہائی سکول ، کوٹ بوائز ہائی سکول ، نکہ کہوٹ بوائز ہائی سکول ، پچنند بوائز ہائی سکول ، ملتان خورد بوائز ہائی سکول ، سمیت ہر یونین کونسل کے بوائز ہائی سکول میں ڈسپلے سنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ جن کے اوقات میں آٹھ تا چار بجے تک ٹائم مقرر کیا گیا ہے۔ ووٹر اپنے ووٹ کے درست اندراج کی تصدیق اور اس میں ردو بدل کراسکتے ہیں ہر سنٹر پر فارم بھی موجود ہونگے ۔ فہرستیں24 اپریل تک آویزاں رہیں گی اعتراضات کی وصولی کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے ووٹ منتقلی کے لئے فارم نمبر پندرہ ، نام کے اخراج کیلئے فارم نمبر16، کوائف کی درستگی کیلئے فارم 17سنٹرز پر موجود ہونگے یا پھر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں