282

تلہ گنگ میونسپل کمیٹی کی چئیر مین شپ کی منتقلی کامعاملہ. تلہ گنگ کی سیاست میں بھونچال آنے کا خطرہ

تلہ گنگ میونسپل کمیٹی میں ملک احمد کمال کی جنرل کونسلر پر کامیابی کے بعد (ق) لیگ اپنے وعدے کے مطابق ملک رفیع للہ دھولہ کو دی گئی عارضی سٹی چئیرمین شپ ملک احمد کمال کو دینے میں پس وپیش سے کام لی رہی ہے ۔

جس پر ملک احمد کمال کے حامیوں میں شدید بے چینی پاجارہی ہے ۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے امیدوار کھڑا نہ کرنے اور مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیات کی جانب سے ملک احمد کمال کی حمایت سے مسلم لیگ(ق) کو خدشہ ہے کہ ملک احمد کمال کے بیک پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماءملک سلیم اقبال کا ہاتھ ہے ۔جس پر مسلم لیگ(ق) اپنا وعدہ جس میں طے تھا کہ ملک رفیع اللہ دھولہ کو عارضی طور پر چئیرمین بنایا جائے گا اور ضمنی الیکشن میں ملک نعیم طارق مرحوم ومغفور کے بیٹے ملک احمد کمال کو کامیاب کراکرمستقل طور پر چئیرمین شپ کی امانت ان کے سپرد کردی جائے گی ۔لیکن ملک احمد کمال کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ(ق) اپنے وعدے پر من وعن عمل کرنے میں پس وپیش سے کام لی رہی ہے جس پر ملک احمد کمال کے حامیوں میں دن بدن بے چینی بڑھتی جارہی ہے اور مقامی سیاسی تجزیہ نگار اس بات کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ اگر مسلم لیگ(ق) نے اپنے وعدے کے مطابق ملک نعیم طارق مرحوم ومغفور کی امانت ان کے بیٹے کے حوالے نہ کی تو ملک احمد کمال اپنے سینکڑوں حامیوں سمیت مسلم لیگ(ق) کو ہمیشہ کے لئے خیرآباد بھی کہہ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں