208

نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی چار ہفتوں کی ٹریننگ مکمل ہو گئی

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی چار ہفتوں کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ۔اس سلسلے میں اختتامی تقریب گرنمنٹ ایلیمنٹری گرلز کالج تلہ گنگ میں منعقد ہو ئی ۔جس میں مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال تھے

۔جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔یہاں کے لوگوں پسماندہ تھے ۔جو صرف فوج میں بھرتی ہوتے تھے ۔جس کے باعث سول سرونٹ گنے چنے تھے ۔اس کالج کو یہاں لانے میں میرا مقصد یہی تھاکہ یہاں لوگوں پڑھ لکھ کر سرکاری ملازمتوں کے ذریعے علاقہ کی پسماندگی دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں ۔ملالہ یوسف زئی جیسی بچیاں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔اس بہادر بچی نے ملک کا پوری دنیا میں نام روشن کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کی پوسٹنگ اور بھرتی میں کوئی سیاسی عنصر شامل نہیں تھا ۔تمام بھرتیاں اور پوسٹننگ میرٹ پر ہوئی ۔اس موقع پر پرنسپل ایاز طارق ،وائس پرنسپل ڈاکٹر نجمہ ناہید ،فوکل پرسن ٹریننگ ناصر مسعود،ریجنل پروگرام منیجر شفقت حسین نیازی ،ملک صابر اگرال ،کونسلر عبدالجبار دھولہ،ماسٹر ٹرینرعاطف اعجاز ،اسد اعجاز ،محمد انور ،سعید طارق ،سجاد حسین ،محمد علی عمران اور حرا ملک موجود تھے ۔ٹریننگ مکمل کرنے والوں میں ای ایس ای میتھ،ایس ای ایس ای سائنس ،فزیکل ایجوکیشن ،ایس ایس سی سائنس ،ایس ایس سی کمپیوٹر سائنس والے ایجوکیٹرز شامل ہیں ۔جبکہ آرٹس ایجوکیٹر ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ۔دریں اثناء گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملکوال میں بھی ایجوکیٹرز کی ٹرننگ مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن تھے ۔جنہوں نے سینئر ہیڈ ماسٹر ملک ارشد کے ہمراہ سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں