200

ادارہ پوٹھوہارآرگنائیزیشن ڈویلپمنٹ ایڈو(پودا)کے زیرانتظام یونین کونسل تھوہا محرم خان 57کے آفس میں سیمینار منعقد، پروگرام کا مقصددیہی علاقوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ کی اہمیت اور ووٹنگ کے عمل میں ان کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا

تھوہا محرم خان (محمدالیاس حسین شاہ)ادارہ پوٹھوہارآرگنائیزیشن ڈویلپمنٹ ایڈو(پودا)کے زیرانتظام یونین کونسل تھوہا محرم خان 57کے آفس میں سیمینار منعقد ہوا یہ پروگرام(TDEA)ٹرسٹ فار ڈیموکریٹ ایجوکیشن اینڈاکاؤنٹی بلٹی )کے تحت پودا این جی اوکے زیرانتظام یونین کونسل تھوہا محرم خان میں منعقد ہوااس پروگرام کا مقصددیہی

علاقوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ کی اہمیت اور ووٹنگ کے عمل میں ان کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل تھوہا محرم خان کے آفس میں ادارہ پوٹھوہارآرگنائیزیشن ایڈووکیسی کے زیر انتظام ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں دیہی علاقوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ کی اہمیت اور ووٹنگ کے عمل میں ان کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھااس پرگرام کے تحت جن خواتین کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنے ان کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنے معاشرے میں اور اردگرد میں بسنے والی ان خواتین کے کارڈ بنوانے میں مدد کریں اس سیمینار میں ادارہ کی جانب سے میڈم صبا خالق،میڈم ناہیدہ عباسی،ضلعی انچارج الیکشن کمیشن جناب عبدالرزاق ،انچارج نادراسنٹر تلہ گنگ ضیاء ہمدانی اور سوشل ایکٹیویسٹ تھوہا محرم خان میاں محمدبالی ،چیرمین یونین کونسل تھوہا محرم خان ملک غلام شاہ،وائس چیرمین ملک نواب نے شرکاء سے خطاب کیاانچارج الیکشن کمیشن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ہرممکن طریقہ سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کے لیے تیار ہے اور لوگوں کو تکلیف سے بچنے کے لیے گھروں کے قریب پولنگ سٹیشن بنانے کی یقین دہانی کرائی انکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے انکو بھرپور کوشش کی جائے گی کہ لوگوں کو سہولیات دی جائیں انچارج نادراسینٹر تلہ گنگ ضیاء ہمدانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن خواتین کے شناختی کارڈنہیں بنے ان کو ایم آر وی اور ایس ایم یوکی سروس مہیا کی جارہی ہے اور پالیسی کو نرم کیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کے شناختی کارڈ بنوائے جاسکیں اور ووٹر لسٹ میں ان کے نام کی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے ادارہ پودا کی جانب سے میڈم صباء خالق نے اپنے پروگرام سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا اور زیادہ سے زیادہ تعون کی یقین دہانی کرائی کہ ادارہ پودا(TDEA)کی ہدایت کے مطابق ادارہ الیکشن کمیشن اور نادرا سے مل کر زیادہ سے زیادہ خواتین کے شناختی کارڈ بنوائے گا ان کے علاوہ میڈم ناہید عباسی سے شرکاء سے خطاب میں ادارہ کی محنت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی اور زیادہ سے زیادہ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور میاں محمد بالی نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں مسائل بہت زیادہ ہیں اس لیے ہمیں بلا کسی سیاسی گروپ یا گروپ بندی سے ہٹ کر کام کرنا ہو گا علاقائی مسائل کا حل صرف نہ صرف ذہانتداری بلکہ محنت اور لگن سے ہو گا ادارہ الیکشن کمیشن گزارش کی گئی کہ ہمارے پولنگ سٹیشن بہت دور ہیں اس لیے انکو تبدیل کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے اس پروگرام میں ضلعی انچارج الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسلے پر غور ضرور کریں گے اور کوشش کریں گے کہ لوگوں کے گھروں کے نزدیک پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں اس پروگرام میں تھوہا محرم خان کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اس بات کا عہد کیا کہ ہم اپنے علاقے کے مسائل کی نہ صرف نشاندہی کریں گے بلکہ ان کے حل کے لیے خصوصی کوشش بھی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں