236

گرمی کا موسم آتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بو تل سے باہر آ گیا،شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،کاروباری سرگرمیاں ٹھپ

چکوال( نمائندہ بے نقاب)گرمی کا موسم آتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بو تل سے باہر آ گیا،شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی،کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں

،تفصیلات کے مطابق بجلی کی بھرپور اور اضا فی پیداوار کے دعوے اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب گرمی کا موسم آتے ہی شہروں میں آٹھ گھنٹے اور دیہاتوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری حلقے شدید متاٗثر ہو رہے ہیں کیوں کہ کاروباری سر گرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں،اس کے علاوہ بجلی کی بندش سے بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے صورتحال کی سنگینی پر فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں