538

تلہ گنگ میانوالی روڈ کی حالت زار کو دیکھ کر دلی افسوس ہوا،حادثات میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے،چودھری پرویز الہی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ میانوالی روڈ کی حالت زار کو دیکھ کر دلی افسوس ہوا،حادثات میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنمااور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے اپنے ایک بیان میں کیا ،

ان کا کہنا تھا کہ گیارہ سال پہلے3ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی تلہ گنگ میانوالی شاہراہ کو کھنڈرات میں تبدیل دیکھ کر دلی افسوس ہو ا،کئی سالوں سے پنجاب میں حکومت کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن نے عوام کو محرومیوں اور غربت کے سوا کچھ نہ دیا ،ن لیگ نے ہمیشہ اپنے مفادات کی سیاست کی ہے ،حادثات میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے،تلہ گنگ میانوالی شاہراہ کو ون وے کرنا وقت اور تلہ گنگ کی عوام کی اہم ضرورت ہے ،لاہور اورملتان میں بننے والی میڑو بس نے ضلع چکوال کی عوام کو کیا دیا ،دوسرے اضلاع کے ترقیاتی فنڈ بھی ادھر لگا دئیے گئے،اربوں روپے ان پروجیکٹ پر ضائع کر دیئے گئے ہیں ، مزید کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود کے میگا پروجیکٹ دیئے ،اللہ نے ایک بار پھر موقع دیا تو تلہ گنگ میانوالی شاہراہ کو ون وے کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہو گا،تلہ گنگ کی عوام سے جو خلوص ومحبت ملی ،اس کا قرض کبھی نہیں اتار سکتا،واضع رہے کہ چودھری پرویز الہی لا وہ میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ملک اللہ یارخان دندہ کے صاحبزادوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لئے گزشتہ روز تحصیل لاوہ آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں