219

یونین کونسل بن حافظ جی کے تمام لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیہی علاقوں کو آپس میں ملانے والے تمام لنک روڈ کی حالت انتہائی ابتر

لاوہ(تحصیل رپورٹر) یونین کونسل بن حافظ جی کے تمام لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار دیہی علاقوں کو آپس میں ملانے والے تمام لنک روڈ کی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے سائیکل پر بھی سفر کرنا دشوارہزاروں گھر بجلی سے محروم عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں عوام نے بھاری تعداد میں پی ٹی آئی کی قیادت کو کامیاب کروایا لیکن پی ٹی آئی کی قیادت کہتی ہے کہ ہمیں فنڈ نہیں ملتے ہیں بن حافظ جی کے عوامی و سماجی حلقوں کا وزیراعلی پنجاب مسلم لیگ ن کے ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل سے نوٹس لینے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق میانوالی کی یونین کونسل بن حافظ جی میں عوام بنیادی ضروریات کو ترس گئی یونین کونسل بن حافظ جی کے دیہی علاقوں کو آپس میں ملانے والے تمام لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں اور ان پر سفر کرنا دشوار ہے جبکہ سینکڑوں گھر بجلی سے محروم ہیں عوام کو پینے کا صاف پانی تک نہیں ملتا یونین کونسل بن حافظ جی سے علاقے کے جن وڈیروں نے عوام کو سہانے خواب دیکھا کر مسلم لیگ ن کے امیدوارکو شکست سے دوچارکرنے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی مدد کی ہے ا نہوں نے اب آپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے ایم این اے حاجی عبید اللہ خان شادی سے سلیب و دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ حاصل کرلیئے جبکہ عوام کو کچھ بھی نہیں دیا بن حافظ جی کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب و مسلم لیگ ن کے ایم این اے سے علاقے سے محرومیاں ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں