243

یونین کونسل ٹہی کو چوکیرہ اور دھولر سے ملانے والی روڈ خستہ حالی کا شکار،عوام ذلیل وخوار ہونے پر مجبور

ٹہی(مدثر رحمن قاسمی)چیئرمین، وائس چیئرمین بلدیہ ایم این اے اور ایم پی اے خداراہمارے حال پر رحم کریں، یونین کونسل ٹہی کو چوکیرہ اور دھولر سے ملانے والی روڈ خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے ، ان خیالات کا اظہار سابق کونسلرحمد بشیراعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھاکہ منتخب حکمران خداراہمارے حال پر رحم کریں، یونین کونسل ٹہی کو چوکیرہ اور دھولر نے ملانے والی روڈ خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے ،روڈ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے جا بجا گڑھے

پڑ چکے ہیں ،جس کی وجہ سے سفر کرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے مزید کہنا تھا کہ 2002جنرل کونسلر منتخب ہوا، اپنے دوراقتدارمیں بھی کوشش کی اوراس کے بعدآج تک اسی کوشش میں لگاہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ٹہی کی روڈجوکہ یونین کونسل ٹہی کو چوکیرہ اوردھولرموگلہ جوکہ کئی سال گزرنے کے باوجود نہ بنوائی جا سکی۔ اس طرف کسی سیاسی نے دیکھناگوارہ نہ سمجھا،جب بھی یونین کونسل یا سیاسی سطح پر رابطہ کیاتوایک ہی جواب ملاکہ سٹے آڈر ہوا ہے ، مزید کہا کہ سٹے ہونے کے باوجو جب متعدد جگہوں پر د د ونوں اطراف کی نالیاں یونین کونسل کی طرف سے بنوادی گئیں ہیں ، تو تب سٹے آڈر کدھر تھے،اب روڈ بنوانے پر سٹے آڈر کیوں یاد آنے لگے ہیں ،مزید کہا کہ یونین کونسل سطح پر ہمارے کام کرنے کی بجائے وہاں بیٹھے سرکاری ملازم ہمیں رام کہانیاں سنا کر طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہیں ،ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ مہربانی فرما کر اس روڈ کی شفاف چھان بین کروائی جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں