217

پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی کاروائی ،منشیات فروش گرفتار

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پٹرولنگ پولیس ڈھوک پٹھان کی کاروائی ،منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ

پولیس ڈھوک پٹھاں نے دوران گشت کامران آصف ولدمحمد احسان کو مشکوک جان کر اسکی تلاشی لی، تو اس کے قبضے سے160گرام چرس برامد ہوئی ،جس پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اورتفتیش شروع کر دی،ASIپٹرولنگ پولیس صفی الدین کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ،عوام سے اپیل ہے کہ اپنے آس پاس منشیات فروشوں کر کڑی نظر رکھے اور بروقت ہمیں اطلاع دے تاکہ منشیات جیسی موذی بیماری سے معاشرے کو نجات حاصل ہو سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں