250

ٹریکٹربے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جانبحق.

چینجی(امیر احسان اللہ)ٹریکٹربے قابو ہوکر ڈیڑھ سو فٹ گہری کھائی میں گر گیا۔ ڈرائیور شیر محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راولپنڈی پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق چینجی کی نواحی ڈھوک روڑیاں پر المناک حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر محمد نامی ایک معمر شخص سے ٹریکٹر بے قابو ہوکر لگ بھگ ڈیڑھ سو فٹ گہری کھائی میں گرا اور ٹریکٹر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔ ڈرائیور شیر محمد کو زخمی حالت میں ٹریکٹر کے ہلوں سے نکالا گیا۔ فوری طور پر تلہ گنگ سٹی ہسپتال لایا گیا لیکن مناسب سہولت میسر نہ ہونے پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ تاہم راولپنڈی ہسپتال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی دم توڑ گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں شدید افسردگی چھا گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں