815

تلہ گنگ میانوالی قاتل روڈ ایک اور قیمتی جان نگل گیا، فضل الٰہی سکنہ دندہ شاہ بلاول رانا جہانزیب بس کی ٹکر سے جاں بحق

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک)تلہ گنگ میانوالی قاتل روڈ ایک اور قیمتی جان نگل گیا، فضل الٰہی سکنہ دندہ شاہ بلاول رانا جہانزیب بس کی ٹکر سے جاں بحق، روڈ کو ون وے کیا جائے اہلیان علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب، محکمہ شاہرات،وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ جوکہ اب قاتل روڈ کی شناخت اختیار کرچکا ہے اور جہاں آئے روز درجنوں ٹریفک حادثات وقع پذیر ہورے ہیں مذکورہ روڈ پر ہی گزشتہ شب محمد آصف ساکن گوہل، غلام نصیر ساکن چنگا اور فضل الٰہی ساکن دندہ شاہ بلاول دندہ اڈا سے ہمدانی ہوٹل کی جانب جا رہے تھے اور روڈ کراس کرتے ہوئے پیچھے سے تیز رفتار ی سے راولپنڈی سے ملتان جانیوالی رانا جہانزیب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے فضل الہٰی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد آصف اور غلام نصیر شدید زخمی ہوئے جنہیں تسنیم میڈیکل کمپلیکس بن حافظ جی پہنچایا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کردیا گیا ۔عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب و فاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ میانوالی روڈ کو جلد از جلد ون وے کیا جائے تاکہ آئے روز ہونیوالے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں