216

لاوہ،، تاجروں نے انت مچادی،دن بھر ہیوی ٹرانسپورٹ گلیوں کی ” زینت” راستے بند،سکول جاتے آنے طلباء اور دیگر ٹریفک مشکلات شکار۔لاوہ میں جنگل کا قانون

لاوہ(ایڈیٹر سے) لاوہ،، تاجروں نے انت مچادی،دن بھر ہیوی ٹرانسپورٹ گلیوں کی ” زینت” راستے بند،سکول جاتے آنے طلباء اور دیگر ٹریفک مشکلات شکار۔لاوہ میں جنگل کا قانون۔تحصیل تو بن چکی مگر بائی پاس نہ بنا نہ ہی ٹریفک کے اصول و ضوابط اور نہ ہی ٹریفک پولیس کے اہلکار تحصیل میں تعینات ہو سکے۔عوام سرا پا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق سالوں گزر گئے مگر تحصیل لاوہ میں ٹریفک سسٹم اور قوانین و ضوابط پر عملداری کیلئے ٹریفک پولیس وارڈن تعینات نہ ہو سکے جس سے لاوہ کی چھوٹی بڑی گلیوں میں دن بھر تاجروں کے سامان کیلئے ہیوی ٹریفک کا آنا جانا لگا رہتا ہے جس سے دیگر شہری متاثر ہوتے ہیں خصوصاًسکول اوقات میں سکول جانیوالے طلباء و طالبات اور سٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے کیوں کہ سکول جانیوالی گاڑیاں اور موٹر سائیکل ہیوی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے آدھا آدھا گھنٹا رکے رہتے ہیں جس سے جہاں تعلیم کا نقصان ہوتا ہے وہاں لاوہ بازار میں بدنظمی دیکھنے کو ملتی ہے ہر طرف ہارن اور گاڑیوں کا شوروغوغا رہتا ہے جس سے شہری متاثر ہوتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل لاوہ میں ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے اوقات کار بنائے جائیں تاکہ دن بھر میں عام ٹریفک متاثر نہ ہو اور یہاں ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں