260

آٹھویں کے امتحان میں کوہٹیڑہ کے طالب علم کی ضلع چکوال میں تیسری پوزیشن،ایم پی اے شہریار اعوان کی شرکت

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)آٹھویں کے امتحان میں کوہٹیڑہ بھٹیاں کے طالب علم علی عباس کا ضلع چکوال میں تیسری پوزیشن ،ایم پی اے شہریار اعوان کی شرکت،تفصیلات کے مطابق کوہٹیڑہ بھٹیاں ایلمنٹری سکول کے ہونہار طالب علم کا PEC مڈل کے امتحان میں چکوال بھر میں تیسری پوزیشن علاقے بھر کے لئے ایک تاریخی اعزاز ہے۔

سکول میں منعقدہ تقریب میں شہر یار اعوان مہمان خصوصی تھے اور ان کی طرف سے علی عباس کو نقد انعام بھی دیا گیا۔ شہر یار اعوان نے ہیڈ ماسٹر عبدالکریم اور دیگر اساتذہ کو بھر پور انداز میں مبارک باد پیش کی اور طالب علم کو محنت کی عظمت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سکول کو اپ گریڈ یشن کا بھی وعدہ کیا۔ تقریب سے خطاب میں ہیڈماسٹر عبدالکریم نے معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ملک شاکر۔ علی بھٹی۔ ڈاکٹر طفیل۔ملک غلام ربانی۔ ملک کبیر منا۔ سابق ڈپٹی ڈی ای او ملک صفدر کے علاوہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ سکول کے بچوں کی طرف سے مختلف شو پیش کئے گۓ ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور شرکاء تقریب کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں