446

عوام نے موقع دیا تو انشااللہ حلقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دوں گا،سیاست ہمیشہ اصولوں کی بنیاد پر کی ہے۔ سردار فیض ٹمن

تلہ گنگ ( محمود علی شاکر) عوام نے موقع دیا تو انشااللہ حلقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دوں گا میری سیاست اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی ہے عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی میرا خواب ہے ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے ڈیرہ سردار میران شاہ پر خصوصی ملاقات کے

دوران کہی انھوں نے کہا کہ میں نے سیاست ہمیشہ اصولوں کی بنیاد پر کی ہے کبھی عوامی مفادات پر سودا بازی نہیں کی بلکہ حلقہ عوام کی عزت اور وقار کی خاطربڑی سے بڑی سیاسی قوت سے بر سر پیکار رھا ہوں اور حلقہ عوام کی پگ کو کبھی داغ نہیں لگنے دیا اور اییندہ بھی عوام کی عزت اور ناموس اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا ،انھوں نے مزید کہا کہ میری سیاست پر تنقید کرنے والے عوام کو جواب دیں کی ضلع تلہ گنگ سمیت سی پیک یا عوامی خدمت کے حوالے سے ان کا کیا کردار رہا ہے میں نے پہلے بھی خدمت کی سیاست کی ہے اور مستقبل میں بھی خدمت کی سیاست کرتا رھوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں