279

تلہ گنگ و گرد نواح میں آوارہ کتوں کی بہتات شہری اور مال مویشی غیر محفوظ محکمہ کی غیر ذمہ داری سے علاقے میں شدید تشویش،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے کاروائی کا مطالبہ

تلہ گنگ ( محمود علی شاکر ) تلہ گنگ و گرد نواح میں آوارہ کتوں کی بہتات شہری اور مال مویشی غیر محفوظ محکمہ کی غیر ذمہ داری سے علاقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے سینٹری سپروایزر اور ماتحت عملہ کی مجرمانہ کوتاہی کے باعث طلبا اور طلبات کا سکول جانا بھی خطرہ سے دو چار ھو چکا ہے

شہر کی گلیوں اورسڑکوں پر آوارہ کتوں کے غول ہمہ وقت منڈلاتے نظر اتے ہیں جسکی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے کئ موٹر سائیکل سوار ان کتوں کے غرانے اور حملہ کرنے کے دوران حادثات کا شکار بن چکے ہیں اور کئ اپنی زندگی سے ھاتھ دھو چکے ہیں تفصیلات کے مطابق سینٹری سپروایزر اور سینٹری پٹرول نے ان آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے کوی اقدامات نہیں کیے ہیں اور اپنے سیاسی اثر رسوخ کو استعمال کرتے ہوے دیگر ایڈیشنل ڈیوٹیاں سنبھال کر اپنے اصل فرایض سے مجرمانہ کوتاہی کے مرتکب ہیں اور سرکاری تنخواہ کو اپنی ذاتی میراث سمجھ کر وصول کر رہے ہیں واضح رہے کہ عرصہ دراز سے تحصیل تلہ گنگ و گردونواح میں آوارہ کتے تلف نا ہونے کے باعث عوام کیا جینا دوبھر ہوچکا ہے عوامی حلقوں نے فوری طور پر زمہ داران اتھارٹیز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو اس پریشانی سے چھٹکارہ حاصل ہو اور مال مویشیوں کا تحفظ یقینی بن سکے اور تلہ گنگ و گردونواح کے سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسیریوں میں کتوں سے متاثرہ دفاعی ویکسین کی دستیابی کو ممکن بنایا جاے تاکہ بروقت کاروای کی جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں