318

علم پھیلانے والے لوگ عظیم ہیں جو کہ معاشرے کو علم کی روشنی سے روشن کرتے ہیں، سردار ممتاز خان ٹمن

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) علم پھیلانے والے لوگ عظیم ہیں جو کہ معاشرے کو علم کی روشنی سے روشن کرتے ہیں. ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن نے قائد اکیڈمی تلہ گنگ میں اسکول ہیڈز کی افتتاحی ٹریننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اساتذہ قوم کے معمار ہیں ملک کا مستقبل اساتذہ کے

ہاتھوں میں ہے جو اساتذہ علم حاصل کر کے عاجزی اختیار کرتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں اور جو اساتذہ غرور و تکبر کرتے ہیں وہ ناکام ہو جاتے ہیں ۔تقریب کے کوآرڈینیٹر پرنسپل قائد اکیڈمی ایاز طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ٹریننگ مڈل ،سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری کے سربراہان کی چالیس روز تک جاری رہے گی جس میں جدیدایجوکیشنل ٹیکنیک میں مہارت دی جائے گی سی ای او ایجوکیشن چکوال عبدالوحید رضا نے دوران خطاب کہا کہ سیکھنے کا عمل گود سے گود تک جاری رہتا ہے کوئی بھی انسان مکمل نہیں ہے سوائے آخری نبی محمد ﷺ کے ۔ٹیچر کا کردار روحانی باپ کی طرح ہوتا ہے آج آپکو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ آپ اپنے علم کو تازہ کریں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کریں ۔تقریب میں وائس پرنسپل نجمہ ناہید ،اے ای او ہیڈکوارٹر محمد ضیغم عباس ،ناصر محمود ،محمد امیر خان ٹمن ،سید ارشاد حسین شاہ کاظمی ،راشد عباس ،ملک ارشد سینئر ہیڈماسٹر،پروفیسر کاظم ،ملک سعید ماسٹر ٹرینرسمیت ضلع بھر کے اسکول سربراہان نے بڑی تعدا د میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں