341

خوف اور دہشت کی علامت چھرا گروپ کا سرغنہ پکڑا گیا،مقدمہ درج

چکوال(نمائندہ بے نقاب)خوف اور دہشت کی علامت چھرا گروپ کا سرغنہ پکڑا گیا ،تھانہ سٹی میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ354کے تحت مقدمہ درج کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا۔ چھراگروپ گزشتہ چند روز سے چکوال شہر میں خوف و دہشت کی علامت بنا ہوا تھا ،محلہ فاروقی میں دو جوانسالہ لڑکیوں پر

مختلف اوقات میں چھرا گروپ نے موٹرسائیکل پر چلتے ہوئے پیٹھ میں چھرے گھونپے اور انہیں شدید زخمی کیا جنہیں تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال داخل کرایا گیا ہے۔ انسپکٹر زراعت بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم اسد بلال کو گرفتار کر کے دوران تفتیش موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذہنی مریض اورایلومینیم کا کاروبار کرتا ہے اور چتال کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ تلہ گنگ روڈ پر ذائقہ ہوٹل کے قریب پانچ سالہ بچہ گھر میں پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پانچ سالہ محمد بلال ولد حبیب الحسن گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران پانی کی ٹینکی میں گر گیا۔ جسے اپنی مدد آپ کے تحت ٹینکی سے نکالا گیا تو وہ دم توڑ چکاتھا۔ ریسکیو 1122کے امدادی کارکن موقعہ پر پہنچے اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں