310

حلقہ پی پی 23سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے اُمیدوارحکیم نثار کے تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کے طوفانی دورے، کارکنوں سے ملاقاتیں

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) حلقہ پی پی 23سے پی ٹی آئی ٹکٹ کے اُمیدوارحکیم نثار کے تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کے طوفانی دورے ،لاہور جلسہ کیلئے کارکنوں سے ملاقاتیں ،جلسہ کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ،کارکنوں کا عزم۔ 29 اپریل کو لاہور میں پی ٹی آئی جلسہ کے حوالے سے

حکیم نثار احمد کی جانب سے تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ میں جہاں تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے وہیں حکیم نثار احمد نے تلہ گنگ و لاوہ کے مختلف مقامات پر کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب بھی کئے ۔ پی ٹی آئی نے 29اپریل کے جلسہ کے حوالے سے تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کیلئے بانی رہنما پی ٹی آئی حکیم نثار کواہم ٹاسک دیا تھا ۔ حکیم نثار کا کہنا ہے کہ وہ 29اپریل کے جلسہ کو کامیاب بنانے بلاک لیول پر جا کر ملاقا ت کر ینگے۔ اور لوگوں کو بتائیں گے کہ 29اپریل کا کامیاب جلسہ دراصل پاکستان اعوام کی روشن مستقبل کے کیلئے کامیابی ہے ۔حکیم نثار کے یہ بھی کہنا تھا کہ 29اپریل کو انشااللہ ایک بڑ ے قافلہ کے ساتھ وہ اپنی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں