253

ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کا سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا دورہ،خالی آسامیوں کو پر کرنے کی ہدایت

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ضلع چکوال میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کا سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ ۔سٹی ہسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار ۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں نئے تعینات ہونے والے ڈی سی غلام صغیر شاہد نے سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جس پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق نے انہیں ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائینہ کروایا۔ ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے بہترین انتظامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ بشمول ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق اور ان کی عملہ کی کارکردگی بہت اچھی ہے اور مجھے خوشی ہوئی کہ انہوں نے تمام شعبہ جات میں عوام الناس کے لئے سہولیات مہیا کی ہوئی ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر عبدالرزاق نے ہسپتال میں عملے کی کمی اور دیگر درپیش مسائل سے ڈی سی چکوال کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے عملے کی خالی اسامیوں کو پر کرنے اور دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کرنے یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صداقت علی ڈاکٹر محمد عبداللہ اور سہیل نو رپراچہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں