461

کہاں سی پیک اور کہاں یہ روڈ ،تلہ گنگ تا میانوالی ون وے روڈ کے حوالے سے تلہ گنگ ولاوہ کی عوام کو رام کہانی سنا کر مطمئن کرنے کی کوشش ،عملی اقدامات اقدامات کی بجائے لولی پوپ

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی) کہاں سی پیک اور کہاں یہ روڈ ،تلہ گنگ تا میانوالی ون وے روڈ کے حوالے سے تلہ گنگ ولاوہ کی عوام کو رام کہانی سنا کر مطمئن کرنے کی کوشش کرنے والوں کو شرم آنی چاہے، تلہ گنگ و لاوہ کی عوام اس قاتل روڈ سے اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں

جبکہ اے سی لاوہ کوبجائے عملی اقدامات کرنے کے عوام کو لولی پوپ دینے کی سوجھی ہے، اس طرح کے بیانات کا مقصد صرف اور صرف اس روڈ کو ون وے کیے جانے کے حوالے سے چلنے والی تحریک کو کمزور کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں،معتبر عوامی حلقے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی لاوہ ذوالفقار احمد کی جانب سے شائع ہونے والے اس بیان کہ تلہ گنگ تا میانوالی روڈ سی پیک منصوبہ میں شامل ہے اور جلد ہی اس روڈ پر کام شروع ہو جائے گا کے حوالے سے تلہ گنگ و لاوہ کے معتبر عوامی حلقوں میں غم و غصہ کی شدید لہر پائی جاتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کہاں سی پیک اور کہاں یہ روڈ تلہ گنگ و لاوہ کی عوام اس قاتل بنے روڈ سے اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں جبکہ اے سی لاوہ کوبجائے عملی اقدامات کرنے کے عوام کو لولی پوپ دینے کی سوجھی ہے کیوں کہ اس روڈ کو ون وے کیے جانے کے حوالے سے ایک تحریک منظم انداز میں چل رہی ہے اس طرح کے بیانات کا مقصد صرف اور صرف روڈ کو ون وے کیے جانے کے حوالے سے چلنے والی تحریک کو کمزور کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے ایسے افسر ان کوتلہ گنگ تا میانوالی ون وے روڈ کے حوالے سے بجائے عوام کی آواز بن کر عوام کے ایسے مسائل حل کرنے یا کروانے کے تلہ گنگ ولاوہ کی عوام کو رام کہانی سنا کر مطمئن کرنے کی کوشش کرنے پر شرم آنی چاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں