343

بڈھیال اسٹیڈیم ناقص تعمیرات ا سکینڈل ٹھیکیدار کا ایم پی ملک شہر یا ر اعوان کے دورہ بڈھیا ل اور مداخلت کے باوجود کا م روکنے سے انکار، مبینہ کرپشن کا نو ٹس لینے کا مطالبہ

تلہ گنگ ( نمائندہ بے نقاب)بڈھیال اسٹیڈیم ناقص تعمیرات ا سکینڈل ٹھیکیدار کا ایم پی ملک شہر یا ر اعوان کے دورہ بڈھیا ل اور مداخلت کے باوجود کا م روکنے سے انکار،موضع بڈھیال کے عوامی و سماجی حلقوں سمیت اسٹیڈیم تعمیرات کے معاملہ میں بنائی گئی معززین شہر کی کمٹیی ناقص تعمیرا ت پر ٹھیکے دار کے

رویہ پر نالاں و برہم مطلقہ محکموں کا ناقص تعمیرات اور مجوزہ نقشہ کے مطا بق تعمیرات نہ کرنے کا نو ٹس نہ لینا کر پشن کے عوامی خدشا ت کو مزید مضبوط کرتا ہے عوامی حلقوں کا اسٹیڈیم میں ہونے والی مبینہ کرپشن کا نو ٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطا بق میڈیا میں موضع بڈ ھیا ل اسٹیڈیم کی نا قص تعمیرا ت کے حوالے سے تفصیلات شائع ہونے پر حلقہ ایم پی اے ملک شہر یار اعوان نے بڈھیال اسٹیڈیم کا اچا نک دورہ کیا اور تعمیرا ت رکواتے ہوئے نا قص میٹریل کے استعمال پر ٹھکیدار اور اس کے عملہ کی سرزنش کی مگر ایم پی اے کے وہا ں سے جاتے ہی ٹھیکیدار نے تعمیرا ت دوبارہ شروع کر دیں اور کہا کہ ایم پی اے کے حکم پر کام نہیں روک سگتا ،واضع رہے کہ بڈھیال اسٹیڈیم کی تعمیر مجوزہ نقشہ اور میٹریل کوالٹی کو ٹھیکیدار نے یکسر نظر انداز کیا ہو ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ناقص میٹر یل کے استعمال اور مجوزہ نقشہ سے ہٹ کر تعمیرات کے تمام معملات حلقہ ایم پی اے ملک شہر یا ر اعوان اور متعلقہ محکمہ کے افسران با لاں کے نو ٹس میں ہیں اس کے با وجو د ٹھیکیدار کے خلاف تادیببی کاروائی کا نہ ہونا کرپشن اور ملی بھگت کے عوامی خد شات کو مزید مضبو ط کرتا ہے،عوامی حلقو ں کا حلقہ ایم پی اے اور مطلقہ محکموں سے اس کر پشن اور نا انصافی پر فوری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں