236

پانچ روپے سے لیکر پیس روپے کی لاٹری کے نام پر بچوں کو گلی گلی جوئے کی جانب راغب کیا جانے لگا ، انتظامیہ خواب غفلت کا شکار ، تلہ گنگ کے سنجیدہ عوامی حلقے سراپا احتجاج

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی ،محمد وحید ) ڈی پی او چکوال ، اے ایس پی تلہ گنگ ایک نظر کرم ادھر بھی، پانچ روپے سے لیکر پیس روپے کی لاٹری کے نام پر بچوں کو گلی گلی جوئے کی جانب راغب کیا جانے لگا ، انتظامیہ خواب غفلت کا شکار ، تلہ گنگ کے سنجیدہ عوامی حلقے سراپا احتجاج ،

تفصیلات کے مطابق گلی محلوں اور مختلف سکولوں کے قریب قائم کریانہ سٹورز اور دیگر دکانوں پر معصوم بچوں کو انعام میں کہیں پیسے نکلنے تو کہیں کھیلونے وغیرہ نکلنے کے نام پر جوئے کی جانب راغب کیا جا نے لگا ہے جو کہ انتہائی خطرناک اور مستقبل میں کئی گھرانوں اور مستقبل کے کئی نوجوانوں کی زندگیوں کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے اس حوالے سے تلہ گنگ کے سنجیدہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور مستقبل کے معماروں کوایک سازش کے تحت برائی اور تباہی کی جانب راغب کیا جا رہا ہے جن کے آلہ کار یہاں کے چند مفاد پرست اور پیسے کے پجاری لوگ بن کر پانچ روپے سے لیکر پیس روپے کی لاٹری کے نام پر پیسوں کی حوس میں بچوں کو گلی گلی جوئے کی جانب راغب کرنے میں مصروف ہیں جبکہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ تلہ گنگ کی مقامی انتظامیہ بھی اس سب سے بے خبر خواب غفلت کا شکار اور اس طرح کے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے قاصر ہے تلہ گنگ کے عوامی حلقوں نے ڈی پی او چکوال اے ایس پی تلہ گنگ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی و ایس ایچ او تھانہ صدر سے معصوم بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے اس ناپاک دھندے میں ملوث پیسے کے پجاریوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں