244

حکومت پنجاب نے نو سال کے عرصہ میں 22ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جات شروع کیے، عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والی گرانٹس میں کسی کو ناقص میٹریل کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، غلام صغیر شاہد

چکوال(نمائندہ بے نقاب) ضلع چکوال میں حکومت پنجاب نے نو سال کے عرصہ میں 22ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جات شروع کیے ہیںیہ تمام منصبوبوں عوام کے وسیع مفادات میں مکمل کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے تحصیل پریس کلب چکوال کے سابق چیئرمین چوہدری عمران قیصرعباس اور چیئرمین شفیق ملک سے اپنے دفتر میں خصوصی بات چیت میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع چکوال کے ان ترقیاتی منصوبوں پر

ہنگامی بنیادوں پر دورے کر رہا ہوں، عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والی گرانٹس میں کسی کو ناقص میٹریل کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر چکوال کا مزید کہنا تھا کہ ضلع چکوال میں امسال ماہ رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لئے مزید رمضان بازار بھی لگائے جا ئیں گے ان بازاروں کے لئے جدید سہولتوں کے لئے اخبار اشتہار جاری کردیا گیا ہے اور بازاروں میں مختلف اشیاء اور سامان کی خریداری کے لئے انتہائی صاف شفاف نظام اپنائیں گے۔جبکہ چکوال اور تلہ گنگ کی طرح کلرکہار، چوآسیدن شاہ، لاوہ، ڈھڈیال، بلکسر ،میانی ،ٹمن میں بھی ہر سال لگائے جانے والے رمضان بازاروں کے لئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر چکوال کا مزید کہنا تھا کہ اگر دفتر میں روزانہ دو گھنٹے کھلی کچہری لگائی جائے تو اس سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے جبکہ عوام کی شکایات سننے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں میری موجودگی میں ہر خاص عام کو سرکاری اوقات کار میں ملاقات کرنے کی سہولت پہلے دن سے فراہم کردی ہے۔اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگوال کی دو لیڈی ٹیچروں اور ہیڈ مسٹریس کے درمیان سکول میں پائے جانے والے تنارعہ پر ڈی ایم او سے کی جانے والی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی جس کے مطابق سینئر ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکو ل منگوال پرلیڈی ٹیچروں کے لگائے گئے الزامات اور سکول میں غیر قانونی فنڈ جمع کرنے کی انکوائری رپورٹ بھی پیش کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں