424

پروپگنڈا بند کیا جائے،سردار منصور حیات ٹمن پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر تھے اور رہیں گے، مخالفین آمدہ الیکشن میں بدترین شکت سے خوف ذدہ ہیں صدر پی ٹی آئی لیبر ونگ چکوال

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پروپگنڈا بند کیا جائے،سردار منصور حیات ٹمن پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر تھے اور رہیں گے ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی لیبر ونگ چکوال ملک عنایت علی نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ مخالفین آمدہ الیکشن میں بدترین شکت سے خوف ذدہ ہیں،

سردار منصور حیات ٹمن کے ووٹ بنک اور پاکستان تحریک انصاف کی منظم حکمت عملی کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈا کیا جا رہا ہے ، سردار منصور حیات ٹمن پاکستان تحریک انصاف کے صدر تھے ،اور آئندہ بھی صدر رہیں گے،اور ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکر متحد ہیں ،مزید کہنا تھا کہ مخالفین نااہل وزیر اعظم کا جلسہ کینسل ہونے پر سے توجہ ہٹانے کے لئے سردار منصور حیات پر حملہ آور ہوئے ہیں ،ہم ان کا مقابلہ کریں گے ،ہم عمران خان کے وژن کو لے چل رہے ہیں ،مخالفین نے پانچ سالہ دور اقتدار میں تلہ گنگ کی عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا، 2013میں کئے گئے وعدے تو ایفا ء نہ ہوسکے اب ووٹوں کے حصول کے لئے دوسروں کیچڑ اچھالا جانے لگا ہے،پانچ سالوں میں اختلافات کا ڈرامہ رچا کر اہلیان تلہ گنگ کو ترقی سے دور کئے رکھا ،لیکن عوام اب باشعور ہو چکی ہے،اور آمدہ الیکشن شکست محالفین کا مقدر بن چکی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں