354

ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ۔بیٹوں نے ماں کو بے دردگی کے ساتھ قتل کر دیا،

چکوال (نمائندہ بے نقاب) ناجائز تعلقات کا شاخسانہ ‘بیٹوں نے ماں کو بے دردگی کے ساتھ قتل کر دیا ، فیض رسول ولد محمد خان قوم جنجوعہ راجپوت سکنہ محلہ شاہین آباد حال محلہ شاہ ملتانی چکوال نے بیان کیا کہ میں نے اپنے ذاتی مکان جو کہ واقع محلہ نصیر آباد اوڈھروال جو کرایہ پر

مسماۃ سلطان بی بی بیوہ عبدالغنی قوم پٹھان ساکن گل کسی ڈیرہ غازی خان کو عرصہ تقریبا ڈیڑھ سال سے دیا ہوا ہے ، امروز میں اور میرے ہمراہ محمد عظیم گل گھر میں موجود تھے کہ مسمی عبدالقدوس پسرم نے آکر بتایا کہ انکے مکان جہاں پٹھان کرایہ دار ہیں میں کافی شورواویلا کی آوازیں آرہی ہیں جس پر میں معہ محمد عظیم گل اور حافظ نیاز احمد و پسرم عبدالقدوس کے بوقت 7/45بجے صبح پہنچے تو یہاں مسماۃ شازیہ زوجہ داؤد خان موجود تھی اور سلطان بی بی کی نعش کمرہ میں خون میں لت پت پڑی تھی جو پوچھنے پر شازیہ نے بتایا کہ اس کی والدہ سلطان بی بی کے مسمی نادر خان ولد سعید خان قو م پٹھان سکنہ خوشاب کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار تھے جس پر بھائیوں ایوب خان ، امام اللہ خان اور جمعہ خان نے والدہ کو پکڑ لیا اور امان اللہ و جمعہ خان نے چھریاں نکال کر والدہ سلطان بی بی کو ماریں اور ایوب خان نے گینتی اٹھا کر اس کی کمر میں گھونپ دی ملزمان نے بھائی اختر خان کے مشورہ اور ایماء پر سارا وقوعہ سرزد کیا جو ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی سب انسپکٹر خاور سعید نے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں