386

محکمہ پوسٹ آفس کا یتیم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آٹھارہ سال سے کچری ڈاکخانہ تلہ گنگ میں تعینات عارضی ملازم مستقل نہ ہو سکا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)محکمہ پوسٹ آفس کا یتیم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک آٹھارہ سال سے کچری ڈاکخانہ تلہ گنگ میں تعینات عارضی ملازم مستقل نہ ہو سکا

ظہیر قیصر ولد محمد رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ میں آٹھارہ سال سے بطور EDMCکام کر رہا ہوں میرا تعلق موضع نکہ کہوٹ کے غریب گھرانے سے ہے میری تنخواہ شروی میں ڈھائی سو روپے تھی جو کہ اب ایک ہزار پچاس ہے -محکمہ کا قانون ہے کہ EDMCکام کرنے والوں کوبھرتی کے دوران ترجیح دی جاتی ہے مگر میرے ساتھ ایسا نہ ہو سکا اور تین ماہ قبل مڈل پاس رنر بھرتی ہو گے اور میں میٹرک پاس سفارش نہ ہونے کی وجہ سے رہ گیامیں نے افسران بالا کو کئی درخواستیں دیں لیکن میری کسی نے نہیں سنی میری عمر اس محکمہ میں overہو گئی ہے اب مجھے پوسٹ آفس محکمہ ہی مستقل نوکری دے سکتاہے میری آٹھارہ سال کی خدمات کو سامنے رکھتے ہوے افسران بالا رحم کریں اور مجھ یتیم کو مستقل نوکری دے کر دعائیں حاصل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں