305

تحریک لبیک پاکستان ضلع چکوال کی بدلتی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ تمام مضبوط امیدوار ہمارے رابطے میں ہیں، سید تصدق حسین شاہ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)تحریک لبیک پاکستان ضلع چکوال کی بدلتی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ تمام مضبوط امیدوار ہمارے رابطے میں ہیں ۔امیدواروں کا اعلان

جلد کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر تحریک لبیک پاکستان چکوال سید تصدق حسین شاہ ،نائب امیر شبیہہ الحسن چوہان اور نائب صدر یوتھ ونگ چکوال چوہدری دلشاد الحسن منہاس نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ این اے64کی باڈیزپر کام جاری ہے تقریباً ستر فیصد باڈیز مکمل کر لی گئی ہیں باقی تیس فیصد پر بھی کام جلد مکمل ہو جائے گا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں دین تخت پر لا کر دکھائیں گے۔ کارکنان اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھیں اور اپنے اپنے علاقوں میں کام جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں