833

مسلم لیگ ن چھوڑنے والے سردار غلام عباس اپنی ضد منوانے میں آخرکار کامیاب ہو گئے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فائنل ہو گئے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فائنل ہو گئے اور حال ہی میں مسلم لیگ ن چھوڑنے والے سردار غلام عباس اپنی ضد منوانے میں آخرکار کامیاب ہو گئے۔ این اے64پر سردار غلام عباس، این اے65پر چوہدری پرویز الٰہی

(مسلم لیگ ق، پی ٹی آئی مشترکہ) پی پی21پر راجہ یاسر سرفراز، پی پی22پر راجہ ذوالفقار اسلم، پی پی23پر ملک اختر شہباز اعوان اور پی پی24پر کرنل سلطان سرخرو کو پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیاگیاہے۔ باخبر مگر بااعتماد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سردار غلام عباس خان کے عین آخری وقت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے طویل ترین مذاکرات ہوئے اور سردار غلام عباس خان نے اپنے آپ کو این اے 64پر جبکہ پی پی22پر راجہ ذوالفقار اسلم کو امیدوار نامزد کروا کر دو نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ پی پی23پر ملک اختر شہباز کو جو امیدوار نامزد کیاگیا ہے انہیں بھی سردار غلام عباس خان کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس طرح ضلع چکوال میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی نامزدگی اور سردار غلام عباس کی ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں