359

عام آدمی کو ترقی دینے کے لئے چودھری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر الیکشن میں حصہ لیں، حافظ عمار یاسر کو اس بار الیکشن میں ٹکٹ دیا جائے۔زاہد اعوان

تلہ گنگ (اشفاق حسین )عام آدمی کو ترقی دینے کے لئے چودھری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر الیکشن میں حصہ لیں۔ہم چودھری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں ا لیکشن 2018میں حصہ لے کر اہلیاں تلہ گنگ کی محرمیوں کا ازالہ کریں ،وائس چیر میں زاہد اعوان.

تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے وائس چئیرمین ملک زاہد اعوان نے اپنے ساتھیوں سمیت پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ حافظ عمار یاسر کو اس بار الیکشن میں ٹکٹ دیا جائے۔حافظ عمار یاسر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ان کہنا تھا کہ یہ آواز حلقہ این اے 65 کی عوام کی ہے،کہ وہ موروثی سیاست سے تنگ آچکی ہے اوران سیاست دانوں سے نالاں ہیں جنہوں نے اس علاقے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا،حافظ عمار یاسر نے فرزند تلہ گنگ کا کردار ادا کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کے دور میں ریکارڈ کام کروا کر اہلیان تلہ گنگ کی خدمت کی ،مزید کہنا تھا کہ اہلیان تلہ گنگ کو ضلع اور یونیورسٹیوں کے کھوکھلے خواب دیکھائے گئے ، الٹا تلہ گنگ کا ترقیاتی فنڈ بھی میٹرو کی نظر کر دیا گیا ،جو کہ اہلیاں تلہ گنگ کے ساتھ زیادتی ہے ،مزید کہا کہ پارٹی میں کے لئے ہر کسی کے لئے راستے کھلے ہیں کوئی بھی پارٹی میں آجا سکتا ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اقتدار میں نہ ہونے کے با وجود عوام کی خدمت کرنے والوں الیکشن مین حصہ لے کر جھوٹے وعدوں اورجھوٹی سیاست سے نجات دلانی چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں