259

گورنمنٹ کامرس کالج تلہ گنگ 1986 سے بلڈنگ سے محروم ، طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) گورنمنٹ کامرس کالج تلہ گنگ 1986 سے بلڈنگ سے محروم ، طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ تلہ گنگ کا واحد گورنمنٹ کمرشل کالج جو لاوہ اور تلہ گنگ کی 6 لاکھ آبادی کو مستفید کر رہا ہے تاحال اپنی ذاتی عمارت سے محروم ہے،

پہلے کرائے کی عمارت میں قائم رہا اور اب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ کی عمارت میں عارضی طور پردوسری منزل پر قائم ہے ، جہاں گرمیوں میں بیٹھنا تک محال ہو جاتا ہے ، جبکہ چار کلاسوں کیلئے صرف دو کمرے ہیں ، پروفیسر ، لیکچرارز کے بیٹھنے کی جگہ تک موجود نہیں ہے، بی کام کلاسز کا اجراء بھی کامیابی سے شروع ہو چکا ہے لیکن تاحال ذاتی عمارت موجود نہیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ چھ لاکھ آبادی کیلئے واحد گورنمنٹ کامرس کالج کیلئے عمارت تعمیر کرائی جائے اور فنڈز فراہم کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں