294

چینجی میں قصاب مافیا کی من مانے ریٹ،انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

چینجی (امیراحسان اللہ) چینجی میں گوشت فروشوں کی من مانیاں عروج پر۔ تفصیلات کے مطابق عوام نے بے نقاب ٹیم سے گفتگو میں بتایا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں قصابوں نے من مانے ریٹ بڑا گوشت 500 جبکہ بکرے کا گوشت 800 روپے لگا کر

عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔ مقامی قصاب حضرات آس پاس سے بیمار جانور تلاش کرکے سستے داموں خرید کر عوام کو دیتے ہیں اور وہ بھی انتہائی زیادہ نرخوں پر۔ قصاب مافیا کو چند بااثر شخصیات کی سرپرستی ہے لیکن اب عوام کھل کر ان کے سامنے آگئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کوتحریری آگاہ کریں گے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی استدعا کریں گے۔ یہ قانون کی کھلے عام خلاف ورزی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں