931

سردار غلام عباس کی شمولیت، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو NA64طرح NA65میں بھی مضبوط امیدوار سامنے لا نے کا عوامی مطالبہ

تلہ گنگ (اشفاق احمد بڈھیال)سردار غلام عباس کی شمولیت ، ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان پڑ گئی،سردار غلام عباس کی شمولیت سے کارکنوں کو آمدہ الیکشن میں جیت کی کرن نظر آنے لگی،حلقہ این اے 64اور این اے 65پر کئے گئے خصوصی سر وے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ سردار غلام عباس کی شمولیت نے پی ٹی آئی ضلع چکوال میں نئی جان ڈال دی،

جس سے آمدہ الیکشن میں جیت کی واضع کرن نظر آنے لگی ہے،سردار غلام عباس کی شمولیت سے پہلے پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال میں پانچ سال پہلے والی پوزیشن سے بھی بد تر حالات میں کھڑی تھی، سروے کے دوران ووٹروں اور سپوٹروں کا مزید کہنا تھا کہ NA64کی طرحNA65بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، جس نے عوام کو محرومیوں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہ دیا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بھی عوام سے دوری اور اندونی اختلافات نے پارٹی کو قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، جس سے نہ صرف پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،الٹا کارکنوں کو بھی تقسیم کر دیا گیا، جس نے پارٹی کارکناں کو مایوس کر دیا، ووٹروں اور سپوٹروں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو جیت یقینی بنانے کے لئے حلقہ این اے 64طرح حلقہ این اے 65میں بھی مضبوط امیدوار سامنے لانا چاہیئے،پارٹی ٹکٹ سردار فیض ٹمن کو دیا جائے یا پھر دوسری صورت میں مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی جائے ،بصورت دیگرحلقہ این اے65میں پاکستان تحریک انصاف کو منہ کی کھانی پڑے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں